سعودی وزیر خارجہ کی عراقی ہم منصب کو عراق کے استحکام و سلامتی کی حمایت کی یقین دہانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں عراق کے استحکام اور سلامتی کے لیے مملکت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے عراقی نیوز ایجنسی (آئی این اے) کوایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ فواد حسین نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے فون پربات کی ہے۔فون پربات کرتے ہوئے شہزادہ فیصل نے عراقی عوام کے ساتھ سعودی عرب کی یکجہتی اور استحکام اور سلامتی کی حمایت کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں رہ نماوٗٔں نے فواد حسین کے دورہ تہران کے نتائج اور ریاض اور تہران کے باہمی تعلقات پر اس کے مثبت اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں