اسرائیل آگ سے کھیل رہا ہے؛رات بھرحملوں کے بعد شامی وزیرخارجہ کا ردعمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شام کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ’’اسرائیل آگ سے کھیل رہا ہے‘‘۔انھوں نے جمعرات کو یہ بیان اسرائیلی فوج کے گذشتہ شب دمشق کے نواح میں اور حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملوں کے ردعمل میں جاری کیا ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے سانا کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں صرف مادی نقصان ہوا ہے اور شام کے فضائی دفاع نے دارالحکومت دمشق کے اردگرد متعدد اسرائیلی میزائل مارگرائے ہیں۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے فوری طور پران حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔شامی وزیرخارجہ فیصل المقداد نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ وہ آگ سے کھیل رہا ہے اورخطے میں عسکری اور سلامتی کی صورت حال دھماکاخیز بنا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شام باربار اسرائیلی حملوں پر خاموش نہیں رہے گا اور اسرائیلیوں کوجلد یا بدیر اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

اسرائیل نے حالیہ برسوں میں شام میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ان میں بنیادی طور پر ایران کے اتحادی جنگجوؤں، ان کے مبیّنہ ہتھیاروں کے قافلے یا اسلحہ کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

شام نے جون میں دمشق میں اپنے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی حملے کااسرائیل کو ذمے دار قرار دیا تھا۔فضائی بمباری کے نتیجے میں ہوائی اڈے پر کئی ہفتے تک پروازوں کی آمد ورفت کی سرگرمیاں معطل رہی تھیں۔اسرائیلی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ دمشق کے اس سویلین ہوائی اڈے کو ایران نے ہتھیاروں اور ملیشیا کی نقل و حمل کے لیے باقاعدگی سے استعمال کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں