شام میں ایک دن میں ہیلی کاپٹرکا دوسرا حادثہ، عملے کے تمام ارکان جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں آج اتوار کے روز ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں اس میں سوار عمل کے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک واقعہ ایک دن میں اپنی نوعیت کا دوسرا حادثہ ہے۔ ہیلی کاپٹر حماۃ شہر میں الاربعین اسکوائر کے قریب گرکرتباہ ہوگیا۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق طیارہ گرنے کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر جل گیا۔ ہیلی کاپٹرمکان کے اوپر گرا جس کے نتیجے میں مکان بھی تباہ ہوگیا تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ یہ 48 گھنٹوں میں گرنے والا دوسرا طیارہ ہے۔

2 ستمبر کو حکومت کا ایک MiG-21 جنگی طیارہ السویدہ کے دیہی علاقوں میں الخالدیہ قصبے کے قریب گر کر تباہ ہوا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں