ریاض کتاب میلے میں تونس آئندہ مہمان خصوصی ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کل اتوارکو سعودی وزارت ثقافت نے ریاض انٹرنیشنل بک فیئر 2022 کے اگلے سیشن کے لیے تونس کو بہ طور مہمان خصوصی مدعو کیا ہے۔ یہ کتاب میلہ 29 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ریاض فرنٹ پر منعقد ہوگا۔ یہ کتاب میلہ سعودی عرب کی ادب، اشاعت اور ترجمہ اتھارٹی کے زیراہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔

وزارت ثقافت کے مطابق تونس کا انتخاب "سعودی عرب اور تونس کے دو برادر لوگوں کو متحد کرنے والے برادرانہ تعلقات" کے تناظر میں اور ثقافتی میدان میں تعاون بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کے فریم ورک کا حصہ ہے۔

یہ میلہ جس نے عرب کتاب میلوں میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا ایک کلچرل ونڈو کی نمائندگی کرتا ہے جو مقامی اور بین الاقوامی اداروں اور کمپنیوں کے لٹریچرکی اشاعت اور ترجمے کو قارئین اور دلچسپی رکھنے والے افراد تک پہنچاتا ہے۔اس کے علاوہ یہ میلہ ثقافتی پروگراموں، مکالمے کے پلیٹ فارمز، انٹرایکٹو لیکچرز اور مختلف ثقافتی اور فنی شعبوں کا احاطہ کرنے والی ورکشاپس، نیز کمیونٹی کی مطالعے کی عادات اور مہارتوں کو فروغ دینے اور علم، ثقافتی، ادبی اور فنکارانہ بیداری میں اضافہ کرنے ، لوگوں کو کتاب میلوں کو دیکھنے اور خریدنے کے لیےاور نمائش کے ساتھ ثقافتی تقریبات میں شرکت کی ترغیب دیتا ہے۔

ریاض بین الاقوامی کتاب میلہ 2022 ادب، اشاعت اور ترجمہ اتھارٹی کی طرف سے نافذ کردہ "کتاب میلوں" کے اقدام کا حصہ ہے۔ کتاب میلوں کی اہلیت اتھارٹی کو منتقل کرنے کے بعد اگلا سیشن بین الاقوامی میلے کا دوسرا سیشن ہے۔ اس میں 28 ممالک کے 1,000 سے زیادہ اشاعتی ادارے اپنا لٹریچرشائع کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں