سعودی عرب کا جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے لیے 3.5 ملین ڈالر کا عطیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اتوارکوسعودی پریس ایجنسی نے کہا ہےکہ مملکت نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ’سائبرسدروف‘ لیبارٹریز (رینول-2 اقدام) کو جدید بنانے کے اقدام کی حمایت کے لیے ڈھائی ملین ڈالر کے عطیہ کا اعلان کیا جو کہ ریگولیٹری صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔جوہری اور ریڈیولاجیکل شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور وسائل کی بچت اور جوہری ٹیکنالوجی کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے IAEA کے رُکن ممالک کے لیے خدمات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مملکت نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی طرف سے شروع کی گئی جوہری تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے زونوٹک بیماریوں سے نمٹنے کے لیے مربوط کارروائی کے لیے ایجنسی کے اقدام کی حمایت کے لیے ایک ملین ڈالر کا عطیہ دیا، تاکہ جانوروں سے پیدا ہونے والی متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے، تیاری اور ردعمل کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں