ڈیزل سمگلنگ کے خلاف کارروائی، ایران نے کشتی قبضے میں لے لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی پاسداران انقلاب نے خلیج میں ایک غیر ملکی کشتی کو روک کر قبضے میں لے لیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اس کشتی پر 757000 لٹر ڈیزل ملک سے باہر سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

ارنا کے مطابق اس بے نام کشتی کا عملہ سات ارکان پر مشتمل ہے۔ عملے کے یہ ساتوں ارکان دوسرے غیر ملکی ہیں۔ انہیں گرفتار کرنے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ محکمے کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے ایران دنیا میں سستا ترین تیل فروخت کرنے والے ملکوں میں سے ہے۔ اس سستے تیل کی وجہ سبسڈیز کے علاوہ ایرانی کرنسی کا بہت گر جانا بھی ہے۔ اس وجہ سے ایران کو تیل کی سمگلنگ کے چیلنج کا سامنا ہے۔

ایرانی محافظین نے پچھلے چند مہینوں تیل سمگلنگ کرنے میں ملوث کئی جہازوں کو روکا اور قبضے میں لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں