ریاض میں چلتی گاڑی کی کھڑکی سے اسلحے کی نمائش، شہری گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ریاض پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دو مقامی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل تھی جس میں دو مقامی شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گاڑی کی کھڑکی سے ایک شہری اسلحے کی نمائش کرتے نظر آرہا ہے۔
ریاض پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو حراست میں لیا ہے۔

چلتی گاڑی سے کھڑکی سے باہر نکلنا خلاف قانون ہے۔ اس سے نہ صرف زندگی خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے دیگر راہگیروں کی سلامتی بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

ریاض پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں