مشہور سعودی فلم ’’دی جرنی‘‘ کی انڈونیشیا اور ملائیشیا میں بھی نمائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

محمد بن سلمان فاؤنڈیشن ’’مسک‘‘ سے منسلک سعودی کمپنی مانگا پروڈکشن نے بہترین تجرباتی فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے والی سعودی فلم ’’ دی جرنی‘‘ کی نمائش انڈونشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کرنے کا اہتمام کیا۔

ملائیشیا میں فلم کی نمائش کوالالمپور کے میوزیم آف اسلامک آرٹس میں کی گئی۔ فلم کی نمائش پر جنوب مشرقی ایشیا کے سفیروں اور عہدیداروں کو خصوصی دعوت دی گئی تھی۔ اس نمائش کا مقصد سعودی عرب کے انڈونیشیا اور ملائیشیا سے ثقافتی تعلقات کو مزید ترویج دینا تھا۔

ملائیشیا اور انڈونیشیا میں کووڈ 19 کے سبب احتیاطی اقدامات کی وجہ سے تاخیر کے باوجود ریلیز پر لوگوں کی بڑی تعداد فلم دیکھنے پہنچ گئی ۔ ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر بھی فلم کو مثبت ردعمل ملا۔ دونوں ملکوں میں کنٹنٹ انڈسٹری کے ماہرین اور انیمے سے محبت کرنے والے شائقین نے فلم کو سراہا۔

یہ فلم مانگا پروڈکشنز کی جانب سے مستقبل کے نوجوانوں کو تخلیقی کاموں کے ذریعہ متوجہ کرنے کی کوششوں کے تحت بنائی گئی تھی تاکہ بڑے شائقین کے اعلی ذوق کی راحت کا سامان کیا جا سکے۔

مانگا پروڈکشن کے سی ای او اور ’’ دی جرنی‘‘ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ڈاکٹر عصام بخاری نے کہا ہم نے اس فلم کے پریمیئرز پوری دنیا میں کئے ہیں ۔ ہم فلم کی مقبولیت سے ہمیشہ خوش ہوتے ہیں۔ فلم کے معیار کی تعریف کے باعث اب یہ فلم اعلی ترین عالمی فلموں کا مقابلہ کر رہی ہے۔ اس میں سعودیوں نے اپنی بہترین ہنر مندی سے دکھائی۔ مانگا پروڈکشنز سعودی اور عرب فن کو دنیا تک پہنچانے میں مصروف عمل رہتی ہے۔

فلم سیلون کے بورڈ ممبر فرید نے کہا ہم فلم ’’ دی جرنی‘‘ کے ایشیا کے تمام ممالک میں ڈسٹری بیوشن کا حصہ بننے اور انیمے سے لطف اٹھانے والوں کو اس کی پیشکش پر مسرور ہیں ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ جزیرہ عرب اور مشرق وسطی کی ثقافت میں بہت دلچسپ اور مزے کی چیزیں موجود ہیں۔ اسی لئے ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان تعاون سے مزید تخلیقی آرٹ ورک پیدا کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے فلم ’’ دی جرنی‘‘ نے حال میں ہی نیدرلینڈ ایمسٹرڈیم میں ’’بیسٹ ایکسپیریمنٹل فلم‘‘ کی کیٹگری میں سیپٹیمیئس ایوارڈ جیت لیا ہے۔ یہ عالمی میلوں میں بہترین تجرباتی فلم کا ایوارڈ جیتنے والی پہلی سعودی اورعرب فلم ہے۔اسی طرح فلم نے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور جاپان کے بعد امریکہ کے قدیم چینی تھیٹر میں بھی شاندار کامیابی سمیٹی ہے۔ فلم اب سو سے زائد بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر کئی زبانوں میں ڈبنگ کے ساتھ دستیاب ہے ۔

’’ دی جرنی‘‘ جزیرہ نما عرب اور مشرق وسطیٰ کی قدیم تہذیبوں سے متاثر ہوکر ایسی کہانی پیش کرتی ہے جو اسلامی تاریخ پر اثر انداز ہونے والے حکایاتی واقعات سے متعلق نسل نو کے ذہنوں میں ایک تاریخی تصور پیدا کرتی ہے۔ یادداشت میں یہی اثر ڈالنے کیلئے فلم نے ناظرین کیلئے کئی دل موہ لینے والے فنکارانہ طریقے پیش کئے ہیں۔

فلم کو مانگا پروڈکشن نے معروف جاپانی سٹوڈیو ٹوئی اینیمیشن کے تعاون سے تیار کیا۔ فلم کی ہدایت کاری جاپانی ہدایت کار شیزو نو کوبون نے کی ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں