سعودی عرب میں 7نومبر سےفلپائنی لیبرکی بھرتی کا معاہدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے فلپائن سے تعلق رکھنےوالے افراد کو مملکت میں روزگار کےحصول کے لیے سات نومبر2022ء سے بھرتی کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

آج منگل کو سعودی وزیر برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی انجینیر احمد بن سلیمان الراجحی نے فلپائنی باشندوں کی مملکت میں روزگار کے لیے وصول کرنے کے سلسلے میں جمہوریہ فلپائن کے وزیر برائے تارکین وطن ولیبر سوسن اوپلے کے ساتھ تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ اس یاداشت کے تحت 7 نومبر 2022 سے سعودی عرب میں فلپائنی شہریوں کو گھریلو ملازمین کے طور پربھرتی کرنے کا عمل شروع کیاجائے گا۔

سعودی وزارت برائے انسانی وسائل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ یادداشت سعودی عرب اور جمہوریہ فلپائن کے درمیان دوطرفہ اور تاریخی تعلقات کے تسلسل اور دونوں ممالک کے درمیان کئی اقتصادی پہلوؤں میں مستقل تعاون کی توسیع کا حصہ ہے

یادداشت میں انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت کے وژن کی جمہوریہ فلپائن میں کارکنوں کے انسانی حقوق کے پہلوؤں کے تحفظ کے لیے ورکرز اینڈ مائیگرنٹس کی وزارت کے وژن کے ساتھ مطابقت کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سعودی لیبر مارکیٹ نے ان اقدامات اور بنیادی اصلاحات کے بدلے میں جو مارکیٹ کی طرف سے دیکھی گئی ہے جس کی وجہ سے تارکین وطن مزدوروں کے تحفظ کو بنیادی کنونشنز پرعمل درآمد یقینی بنایا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں