’عجوہ صابن‘ سعودی فہیمہ حامد کی کھجور سے کاسمیٹکس مصنوعات خواتین میں مقبول

’عجوہ صابن‘ سعودی فہیمہ حامد کی کھجور سے کاسمیٹکس مصنوعات خواتین میں مقبول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کی ایک خاتون فہیمہ حامد نےکھجوروں‘ سے کاسمیٹک اور خواتین کی آرائش کے لیے مختلف مصنوعات تیار کرکے صنف نازک کو اپنی ان منفرد مصنوعات کی طرف متوجہ کیا ہے۔ فہیمہ کی تیار کردہ مصنوعات جن میں ’عجوہ صابن‘ بھی شامل ہے خواتین میں تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہی ہیں۔

مدینہ المنورہ سے تعلق رکھنے والی نوجوان خاتون فہیمہ حامد نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو وزارت ماحولیات پانی اور زراعت کے زیر اہتمام "مدینہ ڈیٹس سیزن" کی سرگرمیوں کے دوران قدرتی اور کیمیکل سے پاک مواد سے کاسمیٹکس کی تیاری میں اپنا تجربہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کھجوریں ایک نعمت ہیں" کے سلوگن کے تحت کھجور سیزن جاری ہے اور میں نے اس موقعےپر کھجور کو منفرد انداز میں پیش کیا ہے۔

صابن بنانے والی فہیمہ حامد نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس خیال کا آغاز تربیتی کورسز کے ذریعے ہوا جو وہ صحت مند غذائیت، مائیکرو بائیولوجیکل کھانوں، اروما تھراپی اور رنگین توانائی فراہم کر رہی تھیں۔ یہیں سے کھجور سے نکالے گئے صابن کی تیاری کے منصوبے کا آغاز ہوا۔ میں نے صابن بنانے کا پرمٹ حاصل کیا اور وزارت تجارت میں کمرشل رجسٹریشن کھولی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "عجوہ صابن" اس کی منفرد ایجاد ہے جسے خالص کھجور میں وٹامنز سے تیار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں موجود کیمیکل سے تیار کردہ کاسمیٹکس کئی مضراثرات مرتب ہوتے ہیں اور ان کی تیار کردہ مصنوعات ایک بہترین اور صحنت افزا متبادل ہے۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ "ڈیٹ صابن" کی مصنوعات کو متعدد وزارتوں نے لائسنس دیا ہے۔ وزارت صنعت و معدنی وسائل، وزارت بلدیات اور دیہی امور اور ہاؤسنگ، وزارت تجارت، فوڈ اینڈ ڈرگ جنرل اتھارٹی، سعودی اسٹینڈرڈز، میٹرولوجی اور کوالٹی آرگنائزیشن، نیشنل سینٹر فار انوائرمینٹل کمپلائنس کنٹرول، اور مدینہ میں چیمبر بزنس بھی ان کی تیار کردہ مصنوعات کی منظوری دی ہے۔

پراجیکٹ کی تفصیلات کے بارے میں فہیمہ حامد نے وضاحت کی کہ یہ منصوبہ 8 سال پرانا ہے۔ انہوں نے اپنے آئیڈیے کو عملی شکل دینے کے لیے ایک فیکٹری قائم کی۔ بزنس ایڈمنسٹریشن کے شعبے میں تعلیم کے باوجود انہوں نے اس صنعت میں آنے کا فیصلہ کیا۔ فہیمہ کو مملکت میں بہترین کاریگر کے طور پر 2018 کا ٹورازم ایکسی لینس ایوارڈ اور دوسری بہترین خاتون کاروباری شخصیت کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ عجوہ کھجور، گلاب اور پودینے سمیت کئی دوسرے اجزا پر مشتمل مرکبات سے بیوٹی پراڈکٹس تیار کرتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں