خاتون ٹریفک سارجنٹ نے ایسا کیا کیا کہ اردنی بادشاہ اسے سلام کرنے گاڑی سے اترآئے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے اردنی پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی ایک خاتون ٹریفک سارجنٹ کو اس وقت حیران کر دیا جب فرمانروا اس کا استقبال کرنے اور اس کی شاندار کارکردگی کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنی گاڑی سے باہر نکل آئے۔

اردن کے دارالحکومت عمان میں سفر کے دوران اپنے سرکاری قافلے کو وکنے کے بعد بادشاہ نے لیفٹیننٹ "علا الجلودی" سے کہا کہ "آپ نے آج میرا حوصلہ بڑھایا۔اس سے قبل وہ اس سارجنٹ کا آمنا سامنا چوک میں ہوا تھا۔

لیفٹیننٹ الجلودی متحرک اور کام کے ساتھ وابستہ ہونے کے ساتھ ہنس مکھ مشہور ہیں۔ عمان کے زیادہ ترلوگ انہیں اچھی طرح جانتے ہیں۔ الجلودی ٹریفک کو منظم کرنے میں بہترین سارجنٹ سمجھی جاتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں