کویت کے وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کویت کے وزیراعظم الشیخ احمد بن نواف الصباح نے کل بدھ کو دورہ سعودی عرب کے دوران مملکت کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے جدہ کے السلام محل میں ملاقات کی۔

ولی عہد نےالشیخ احمد بن نواف الصباح کا اپنے دوسرے ملک سعودی عرب میں خیرمقدم کرتے ہوئے عزت مآب اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا۔

کویتی وزیراعظم نے سعودی عرب کا دورہ کرنے اور ولی عہد شہزادہ سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔استقبال کے دوران ولی عہد نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے نام کویت کے امیرالشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کا نیک تمناؤں پر مشتمل پیغام بھی وصول کیا۔

دوسری طرف سعودی ولی عہد نےملاقات میں خادم حرمین الشریفین اور اپنی طرف سے کویتی قیادت اور عوام کو مبارک باد اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات، تعاون کے پہلوؤں اور مختلف شعبوں میں اسے فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب کے وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، کویت میں حرمین شریفین کے سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد اوروزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ بھی موجود تھے۔

کویت کی جانب سے مملکت میں سفیر الشیخ علی الخالد الجابر الصباح، وزیر اعظم کے دیوان کے انڈر سیکرٹری الشیخ خالد طلال خالد الاحمد الصباح اور وزیر اعظم کے دفتر کے ڈائریکٹر حماد بدر العمیر نے شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں