مغربی کنارہ: اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر فائرنگ، ایک نوجوان جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کے ساتھ جنین میں جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی نو عمر جاں بحق ہو گیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ 17 سالہ عدی طراد صلاح کو اسرائیلی فوجیوں نے جنین کے علاقے کفر ذان میں گولیوں کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی عدی صلاح
فلسطینی عدی صلاح

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ میجر بار فلاح کے قاتلوں کے گھروں کی تلاش میں مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیاں کر رہی ہیں۔ اسرائیلی فوجی میجر کو جنین کے جلامہ چیک پوائنٹ کے قریب قتل کیا گیا تھا۔ اس کارروائیوں میں دو فلسطینی مزاحمت کار احمد عابد اور عبدالرحمٰن عابد بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے احمد اور عبدالرحمٰن کے گھروں پر چھاپا مار کر احمد کے کزن امر طحہٰ عابد کو حراست میں لے لیا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کی تنظیم فتح کے مسلح ونگ الاقصیٰ شہداء بریگیڈز نے اسرائیلی میجر کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

پچھلے ہفتے کے دوران اسرائیلی فوجی سربراہ نے اعلان کیا تھا کہ مقبوضہ فلسطین میں حالیہ کارروائیوں کے دوران تقریبا 1500 مطلوب افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیلی فورسز پر حملوں میں کمی آئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں