سعودی حکام نے بیرون ملک سےمنشیات کی بھاری مقدار ضبط کرلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے کسٹمزحکام نے بیرون ملک سےلائی گئی مہنگی اور ’زود اثر‘ منشیات’ایمفٹامین‘ کی بھاری مقدار ضبط کرکے منشیات کی اسمگلنگ کی اس کوشش کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

سعودی عرب کے معاصرعزیز روزنامہ’سبق‘ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ ایک رپورٹ کےمطابق مملکت کے کسٹمزحکام نے 168 کلو گرام سے زیادہ نشہ آورمواد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

زکوٰ ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے بتایا ہے کہ منشیات پکڑنے کی تازہ کارروائی کے دوران 58 کلو گرام سے زیادہ نشہ آور "شبو" ضبط کی گئی۔ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران اس نوعیت کی منشیات کو ضبط کرنے کی اب تک پانچ کوششیں کی جا چکی ہیں جن میں مجموعی طور پر ایک سو اڑسٹھ کلو گرام منشیات پکڑی گئی۔

کو اسمگل کرنے کی 5 کوششوں کو ناکام بنانے میں کامیاب کیا ، اس کے بعد اسے سامان میں پوشیدہ پایا ، اور ان لوگوں کے ساتھ جو متعدد کسٹم آؤٹ لیٹس کے ذریعہ بادشاہی میں آئے تھے۔

ایک کوشش کے دوران ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بیرون ملک سے آئے ایک مسافر کے بیگ سے چھ کلو گرام منشیات پکڑی گئی۔

البطحا کراسنگ سے اس نوعیت کی 10 کلو گرام منشیات ضبط کی گئی۔ یہ منشیات تولیے کے بنڈلوں میں چھپا کرایک کنٹینر کے ذریعے لائی گئی تھی۔ ربع الخالی کراسنگ سے 33 کلو گرام ایمفٹامین منشیات ضبط کی گئی۔ منشیات کی اسمگلنگ کی ان کارروائیوں کے دوران چار مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں