سعودی مسلح افواج کی "شیر بے قرار 2022" مشق اختتام پذیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشق ’’شیر بے قرار 2022‘‘ کے دسویں ایڈیشن کا اختتام ہو گیا۔ مشقوں کے اختتامی تقریب میں اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف بن احمد الحنیطی، سعودی مسلح افواج کی ڈویلپمنٹ اینڈ تربیتی اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل عادل بن محمد البلاوی اور مشقوں میں شریک افواج کے متعدد اعلی حکام نے شرکت کی۔

ان مشقوں میں سعودی عرب کی مسلح افواج کی بری، بحری اور فضائی شاخوں نے حصہ لیا۔ مشق میں سعودی اہلکاروں نے عملی طور پر بھی حصہ لیا اور مشقوں کی منصوبہ بندی بھی کی۔ سعودی افواج ان مشقوں کی سربراہی بھی کر رہی تھیں۔

مشق میں سعودی افواج کی شرکت کا مقصد مختلف ملکوں کی افواج سے تجربات کا تبادلہ کرنا اور اپنی جنگی تیاری کی استعداد کو بڑھانا تھا۔

مشق کے اختتام پر متعدد جنگی منظر ناموں کو لاگو کر کے ان کا مشاہدہ کیا گیا۔ اس مشق میں ٹینکوں، لڑاکا طیاروں اور فوجی ہیلی کاپٹروں نے بھرپور حصہ لیا۔

تربیتی مشق کے موقع پر ’’سینئر رہنماؤں‘‘ کی محفل منعقد کی گئی۔ اس مباحثہ میں شاہی سعودی بری افواج نے ’’غیر دھماکہ خیز بیلسٹک میزائل کی باقیات اور جدید دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے نمٹنے کے طریقہ کار‘‘ پر بحث پیش کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں