کویت: سفاک شہری کا خاتون پر وحشیانہ تشدد، عوام مشتعل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت میں سفاک شہری نے سڑک پر خاتون کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ تشدد کی کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر شہریوں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ ویڈیو کلپ کئی گھنٹوں تک مواصلاتی ذرائع پر گردش کرتی رہی، شہریوں نے اس پر شدید تنقید کی۔

کویت کی وزارت داخلہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ویڈیو کلپ میں نظر آنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ حملہ کی وجہ خاندانی جھگڑا تھا اور حملہ آور کو متعلقہ سکیورٹی ادارے کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شخص پہلے خاتون کی گاڑی کو روکتا ہے اور پھر کسی دھاتی چیز سے کو گاڑی کی کھڑکی توڑنے کیلئے استعمال کرتا ہے۔ خاتون گاڑی سے نکل کر بھاگی تو اس درندہ صفت شخص نے اس کا پیچھا کیا اور اسے مکا دے مارا۔

خاتون زمین پر گر گئی تو اس کے چہرے پر وحشیانہ انداز میں لاتیں رسید کرنا شروع کر دیں۔ کچھ راہ گیروں نے مداخلت کی کوشش کی تاہم اس نے ان راہگیروں کو دھمکی دی کہ وہ مداخلت نہ کریں۔ بعد ازاں وہ اپنی کار میں بیٹھ کر فرار ہو گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں