مارٹینا انا کیدلیک سٹرونگ یو اے ای میں امریکہ کی نئی سفیر ہوں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات کے لیے نئی امریکی سفیر کی نامزدگی کر دی ہے۔ وائٹ ہاوس کی طرف سے جمعے کے روز کیے گئے اعلان کے مطابق مارٹینا انا کیدلیک سٹرونگ امارات میں امریکی سفیر ہوں گی۔

سٹرونگ ایک کیرئیر سفارت کار ہیں اور آج کل سعودی عرب میں امریکی ناظم الامور کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں۔ اب انہیں متحدہ عرب امارات کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

امارات کو مشرق وسطیٰ کا اہم ترین اتحادی مانا جاتا ہے۔ امارات میں آجکل اسرائیلی کے تعلقات کی دوسری سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔

سٹرونگ امارات میں جان راکولٹا کی جگہ لینے والی ہیں۔ جان راکولٹا نے امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم کرانے میں کلیدی کرادار ادا کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں