کویتی فوجی ہم کار سپاہی کی فائرنگ سے جاں بحق، تحقیقات کا حکم دے دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت میں جنرل سٹاف آف دی آرمی کے ماتحت ایک کیمپ میں کویتی فوجی اپنے ساتھی کی’فائرنگ‘ سے ہلاک ہو گیا۔

کویتی جریدے ’الرای‘ کے مطابق کویتی جنرل ہیڈ کوارٹر نے بیان میں کہا ہے کہ ’اتوار کی صبح ایک فوجی اپنے ساتھی کی غلطی سے ہونے والی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا‘۔

فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر کے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا۔، اس سے پوچھ گچھ کے دوران واقعہ کی تفصیلات اور اسباب دریافت کیے جا رہے ہیں۔

کویتی جنرل ایچ کیو نے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا صارفین سے کہا کہ ’وہ اس قسم کے واقعات کے بارے میں سرکاری ذرائع پر انحصار کریں‘۔
’غیر ذمہ داراداروں کی جانب سے جاری اور پھیلائی جانے والی خبروں پر توجہ نہ دی جائے۔ سرکاری ذرائع سے درست معلومات مل سکتی ہیں‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں