.

سعودیہ کا 92 واں قومی دن: شاہی فضائیہ کے طیاروں کی آسمان پر شاندار پریڈ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کا 92 واں قومی دن 23 ستمبر 2022 کو منایا جارہا ہے۔ ملک بھر میں تقریبات یا ان کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ الاحساء صوبہ کے شاہ عبد اللہ ماحولیاتی پارک میں قومی دن کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ قومی دن کی مناسبت سے شاہی فضائیہ نے بھی تقریب میں حصہ لیا۔ اس موقع پر شاہی فضائیہ کے فالکن اور لڑاکا طیاروں نے فضائی شو منعقد کرکے شہریوں میں خوشی میں اضافہ کردیا۔ پارک میں آئے بچوں اور بڑوں نے سعودی طیاروں کی شاندار پروازوں کو خوب سراہا اور ان طیاروں کی فنکارانہ کرتبوں پر انہیں داد دی۔

الاحساء میں قومی دن کی تقریبات کی آرگنائزنگ ٹیم نے اعلان کیا کہ شاہی فالکنز کا شو تین دن تک جاری رہے گا۔ اس شو میں قومی تصاویر سے مزین طیارے پریڈ فارمیشنز پیش کریں گے۔

یہ ایونٹ جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ، وزارت دفاع کے تعاون ، الاحساء گورنریٹ اور الاحساء میونسپلٹی کے درمیان تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔

وزارت دفاع نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ رائل سعودی ایئر فورس نے 92 ویں قومی دن کے موقع پر ایئر شو میں حصہ لینے والے پینٹ شدہ طیاروں کی نمائش کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔

مقبول خبریں اہم خبریں