سعودی قائدین کی امیر کویت سے شیخ سعود فاضل کی وفات پر تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شیخ سعود فاضل الصباح کی وفات پر کویت کے امیر عزت مآب شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو تعزیت اور ہمدردی کا ایک کیبل بھیجا ہے۔

اپنے خط میں شاہ سلمان نے کہا ہمیں شیخ سعود فاضل صباح کی وفات کی خبر ملی۔ خدا ان پر رحم فرمائے۔ ہم دل کی گہرائیوں سے دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں اپنی وسیع رحمت اور بخشش سے نوازے اور جنت کے وسیع باغات میں ان کو جگہ عطا فرمائے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بھی کویت کے امیر عزت مآب شیخ نواف الاحمد الجابر کو تعزیت اور ہمدردی کا خط بھیجا ۔ انہوں نے کہا میں شیخ سعود فاضل الصباح کی رحلت پر آپ اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں اپنی وسیع رحمت میں ڈھانپ لیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں