سعودی قیادت کا چلی کے صدر کو قومی یوم آزادی پرتہنیتی پیغام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمہوریہ چلی کے صدر گیبریل بوریک فونٹے کو ان کے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد کا ایک پیغام بھیجا ہے۔

سعودی فرمانروا نے اپنی پرخلوص مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ دوست ملک چلی کی ترقی ، عوام کی خوش حالی اور استحکام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بھی جمہوریہ چلی کے صدر گیبریل بوریک فونٹے کو ان کے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد کا ایک کیبل بھیجا ہے۔

ولی عہد شہزادہ نے دوست جمہوریہ چلی کی حکومت اور عوام کو مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی پرتپاک مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں