اقوام متحدہ کی ایران میں پرامن مظاہرین پر جبرو تشدد کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کے کئی علاقوں میں گذشتہ چند دنوں کے دوران حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی لہر کے دوران ایرنی سکیورٹی ادارووں کے ہاتھوں تشد کے استعمال پر اقوام متحدہ نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ احتجاجی مظاہرے ایک نوجوان خاتون مہاسا امینی کے پولیس کے ہاتھوں قتل کے بعد شروع ہوئے ہیں۔

Advertisement

ادھر اقوام متحدہ نے ایران میں ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں اقوام متحدہ کی قائم مقام ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق ندا الناشف نے امینی کی موت اور اس واقعے کے بعد ہونے والے مظاہروں میں حکام کی جانب سے پرتشدد ردعمل کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

اخلاقی پولیس

قابل ذکر ہے کہ امینی جس کا تعلق صوبہ کردستان سے ہے کو 13 ستمبر کو تہران میں اپنے رشتہ داروں کے پاس جانے کے دوران نام نہاد "اخلاقی پولیس" نے "نامناسب لباس" پہننے کے بہانے گرفتار کیا تھا، لیکن جلد ہی ان کی موت کی خبر آئی۔ اطلاعات کے مطابق امینی کو گرفتار کرنے کے بعد ان پر تشدد کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔

اس واقعے نے ملک میں انسانی حقوق کے بہت سے کارکنوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس کی موت کو "مشتبہ" قرار دینے پرمجبور کیا ہے جسے ماورائے عدالت قتل قرار دیا جا رہا ہے۔

دریں اثناء وزیر داخلہ احمد وحیدی نے دعویٰ کیا کہ مہسا بظاہرپہلے سے صحت کے مسائل میں مبتلا تھی۔ جب وہ پانچ سال کی تھی تو اس کے دماغ کی سرجری ہوئی تھی۔

تاہم امینی کے والد نے ان معلومات کی مکمل اور تفصیل سے تردید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کی بیٹی جسمانی طور تندرست تھی۔ اسے کوئی عارضہ نہیں تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں