سعودیہ میں اڑنے والے ڈلیوری مین کی ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا صارفین نے سعودی عرب میں لوگوں کے آرڈرز کی ڈلیوری کرنے والے ایسے شہری کی ویڈیو شیئر کردی جس میں ڈلیوری مین اڑ کر چیزوں کو لوگوں کے گھروں کو پہنچا رہا ہے۔

Advertisement

یہ پرندہ نما ڈلیوری مین اڑان بھرنے کیلئے ایک انجن کا استعمال کرتا ہے۔ آرڈر کی سپلائی کیلئے اڑ کر ایک ٹاور سے دوسرے ٹاور تک گامزن ہے۔ وائرل ویڈیو میں اس شہری کے مقام کی واضح تفصیلات موجود نہیں ہیں۔ اڑ کر آرڈرز کی سپلائی کرنے والے اس شخص کی ویڈیو سے قبل دنیا کے کچھ ریستورنٹس نے آرڈرز کیلئے ڈرون بھی متعارف کرائے تھے۔ یہ ڈرون جی پی ایس اور ویڈیو کیمروں کےذریعے آرڈر دینے والے کو تلاش کرکے پندرہ منٹ کے لگ بھگ میں آرڈر مطلوبہ گاہک تک پہنچا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق خوراک کی ترسیل کی عالمی صنعت ہر سال 10 فیصد کی شرح سے ترقی کررہی ہے، اس مارکیٹ کا حجم 2030 تک 365 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں