سعودی قومی دن: رائل ایئر فورس کی جدہ کی فضاؤں میں شاندار پرفارمنس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، اسی حوالے سے جدہ کے آسمان میں "ایئر ایگلز" نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

ان طیاروں نے واٹر فرنٹ پر پروازیں کرکے لوگوں کے دل موہ لئے۔ رائل سعودی ایئرفورس کے طیاروں نے ایئر شو پیش کیا اور لوگوں کی خوشی کو دوبالا کر دیا۔

سعودی وزارت دفاع نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ رائل ایئر فورس نے مملکت کے 14 شہروں میں 92 ویں قومی دن کے ایئر شو میں شرکت کرنے والے طیاروں کی نمائش کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں