سعودی قومی دن پرعجائب گھروں میں تقریبات کا اہتمام ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کا 92 واں قومی دن جمعہ 23 ستمبر کو منایا جا رہا ہے۔ سعودی عرب میں میوزیم اتھارٹی نے بتایا کہ قومی دن پر سعودی محلات کے متعدد عجائب گھروں اور 5 شہروں کے علاقائی عجائب گھروں میں خصوصی تقریبات اور سرگرمیوں کےانعقاد کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ ان تقریبات کا مقصد سعودی بادشاہی کی تاریخی اور ثقافتی گہرائی کی آگاہی پھیلانا اور عجائب گھروں میں لوگوں کی حاضری بڑھانا ہے۔

میوزیم اتھارٹی نے قومی دن کی تقریبات کے متعلق ان شہروں میں مقامات اور عجائب گھروں کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ ریاض میں مصمک پیلس میوزیم، مکہ مکرمہ میں قصر الزاھر پیلس، طائف میں شبرا پیلس میوزیم میں تقریبات رکھی گئی ہیں۔ یہ عجائب گھر سعودی تاریخ میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس کے علاوہ مدینہ منورہ میں ریل کی پٹری والے میوزیم اورنجران کے مقامی میوزیم میں بھی قومی دن کے متعلق سرگرمیاں طے کی گئی ہیں۔

یہ پانچ عجائب گھر کئی ثقافتی تقریبات کی میزبانی کریں گے۔ قومی دن پر ان عجائب گھروں کو مختلف انداز میں سجایا جائے گا۔ میوزم کے اگلے حصے کو روشن کیا جائے گا۔ تھری ڈی پروجیکشن، گرافٹی کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان عجائب گھروں میں تعارفی دیوار سجائی جائے گی ، لوک ثقافتی سرگرمیاں ہونگی ، گٹار بجانے کی کارکردگی پیش کی جائے گی اوربچوں کیلئے تعلیمی ماحول کی تیاری کی تیاری بھی ان سرگرمیوں میں شامل ہوگی۔ خیال رہے سعودی حکومت کے تحت میوزیم اتھارٹی کو فروری 2020 میں قائم کیا گیا تھا، اس کا صدر دفتر ریاض میں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں