کمپنیوں پر ٹیکس لگانا توانائی کے بحران کا حل نہیں: چیئرمین آرامکو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

تیل کی بڑی کمپنی سعودی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے منگل کے روز کہا ہے کہ توانائی کے بلوں کو محدود کرنا اور تیل کمپنیوں پر ٹیکس لگانا عالمی توانائی بحران کا طویل مدتی حل نہیں ہے۔

آرامکو کےسی ای او امین الناصر نےتیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کی مسلسل کمی پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں ایک فورم سے خطاب میں کہا کہ اس سال (تیل اور گیس کی سرمایہ کاری میں) اضافہ بہت کم، بہت دیر سے اور بہت قلیل مدتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ توانائی کے عالمی بحران پر ردعمل اس مسئلے کی غلط فہمی کی نشاندہی کرتا ہے۔

ناصر نے زور دے کر کہا کہ توانائی کمپنیوں پر ٹیکس بڑھانا کوئی مفید قدم نہیں ہے۔ موجودہ بحران کی بنیاد سرمایہ کاری کا فقدان ہے اور کوئی تیار متبادل نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں