سعودی عرب کے علاقے العلا سے دیو قامت مجسمہ منتقل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی العلا گورنری نے رائل کمیشن مجسموں کے تحفظ میں بہترین سائنسی طریقوں کا اطلاق کا طریقہ اپنایا ہے۔

اس تناظر میں رائل اتھارٹی نے ’ٹویٹر‘ پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شائع ٹویٹ میں لکھا ہے کہ میں مجسموں کی کھدائی، تحفظ اور اشتراک میں بہترین سائنسی طریقہ کار کو لاگو کرنے کے عزم کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس عمل میں فرانسیسی ایجنسی برائےسائنسی تحقیق کی طرف سےالعلا کے قومی مرکزکو تعاون اور شراکت داری حاصل ہے۔

Advertisement

اسی ضمن میں لحیانہ کے بڑے مجسموں میں سے ایک کی منتقلی کاعمل بھی دکھایا گیا۔ منتقلی کا مقصد اس مجسمے کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ اس کا وزن ایک ٹن سے زیادہ ہے جس کی لمبائی 2.2 میٹر ہے۔اسے بہترین بین الاقوامی طریقوں کے مطابق تحفظ اور بحالی کے بہترین ماہرین کے تعاون سے اس کے مقام سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اس عمل میں سعودی کیڈر کو ان طریقوں پر تربیت دینے کے ساتھ انہیں پیشہ ورانہ علم کی منتقلی بھی شامل تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں