فرانس میں عالمی دستکاری نمائش میں سعودی عرب کی روایتی اشیاء پیش کی جائیں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فرانس کے شہر مارسیلے میں بین الاقوامی کرافٹ پروڈکٹس کی نمائش 23 ستمبر تا 3 اکتوبر منعقد ہو رہی ہے۔ سعودی ثقافتی ورثہ کی اتھارٹی بھی اس نمائش میں شرکت کرے گی۔ اس میلے میں موجود پویلین مملکت سعودیہ کی متنوع ثقافتوں کو پیش کرے گا۔

سعودی ورثہ اتھارٹی اپنے پویلین میں مملکت کے ثقافتی ورثہ کو اجاگر کرنے اور دستکاری کو متعارف کرانے پر توجہ مرکوز کرےگی۔ پویلین میں سعودی عرب میں موجود تعمیراتی انداز اور دروازوں کی سجاوٹ، روایتی ٹیکسٹائل اور سدو کی بنائی کے انداز کو پیش کیا جائے گا۔

پویلین میں سعودی عرب کی روایتی دستکاریوں کو پیش کیاجائے گا۔ ان دستکاریوں میں ڈھول سازی، سیرامکس، موتیوں کی مالا، گھروں کے داخلے پر استعمال ہونے قط عسیری فن، عربی خطاطی، لکڑی پر ہونے والا ورک، درختوں کی چھال سے بنائی گئی اشیا پیش کی جائیں گی۔ سعودیہ کے دستکار بشوت کی بنائی کے فنون بھی پیش کریں گے۔ سعودی عرب کی ہنرمند خواتین بھی اپنی دست کاریوں کی نمائش کر رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں