اردن: 12 طالبات ’’مجدرہ‘‘ پکانے کی کلاس میں زہر خورانی کا شکار

کورس کے دوران باہمی عملی سرگرمی میں مجدرہ ڈش کھانے کے بعد لڑکیوں کی حالت غیر ہوگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اردن کے دارالحکومت عمان میں ملکہ رانیہ سٹیٹ سکول کی 12 طالبات زہر خورانی کا شکار ہوکر اس وقت ہسپتال پہنچ گئیں جب وہ پیشہ ورانہ تعلیم کے دوران ’’مجدرہ‘‘ ڈش پکانے کی کلاس لے رہی تھیں۔ چاول، دال اور پیاز پر مشتمل اس ڈش کو پکانے کے بعد طالبات کو اسے کھانا مہنگا پڑ گیا۔ مجدرہ کھاتے ہی ان کے پیٹ خراب ہوگئے اور ان کی حالت غیر ہوگئی۔ سول ڈیفنس کیڈرز نے موقع پرپہنچ کر ان طالبات کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ان کو زہر دیا گیا یا وہ فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئیں، یہ سب تحقیقات کے بعد ہی واضح ہوگا۔

اردن کی وزارت تعلیم کے ترجمان أحمد المساعفة نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ جو طالبات زہر خورانی کا شکار ہوئیں ان کی کی حالت مستحکم اور خطرے سے باہر ہے۔ ان کو البشیر ہسپتال داخل کیا گیا ہے۔

Advertisement

المساعفہ نے بتایا کہ پیشہ ورانہ تعلیم کے دوران مجدرہ ڈش پکانے کی سرگرمی میں اساتذہ اور دیگر طالبات موجود تھے۔ اس دوران ان طالبات میں زہر کے اثرات نمودار ہوگئے۔

تحقیقاتی کمیٹی قائم

عمان کے ڈائریکٹر ایجوکیشن سامی الوحش نے کہا کہ سکول کا جائزہ لینے کیلئے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کی ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ماحولیاتی پولیس نے بھی مجدرہ کے نمونے حاصل کرلئے ہیں جن کی جانچ کی جائے گی۔

البشیر ہسپتال کے ڈائریکٹر علي العبداللات نے بھی ’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ سے گفتگو کی اور تصدیق کی کہ طالبات کو ہنگامی طور پر ہسپتال لایا گیا تھا ۔ ان کے پیش آنے والی ہاضمے سے متعلق علامات کا جائزہ لیا گیا ۔ ان سب کی صحت اب بہتر ہے۔

ہسپتال لائی جانے والی لڑکیوں کی عمریں 12 سے 13 سال ہیں۔ ان سب کو متلی آنے کی شکایات تھیں جس پر ان کو مناسب علاج فراہم کیا گیا۔

انہوں نے کہا متعلقہ وزارت اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کھانا کھا کر ان طالبات کو الٹی کیوں آئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں