سعودی عرب کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے قومی موسمیات مرکز نے اپنی رپورٹ میں توقع کی ہے کہ آج جمعہ کو جازان اور عسیر کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلیں گی جو گردو غباراپنے ساتھ لائیں گی۔ ان گرد آلود ہواؤں کے اثرات ساحلی علاقوں میں دیکھے جائیں گے۔ الباحہ خطے کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور مکہ معظمہ میں موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ احمر پر سطحی ہوا کی حرکت شمال اور وسطی حصوں پر 15-35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب سے شمال مغرب کی طرف ہوائیں چلیں گی۔ جنوبی حصے پر جنوب مغربی سے شمال مغربی، وسطی علاقوں میں 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی توقع ہےاس دوران سمندرکی لہریں ایک سے ڈیڑھ میٹر تک بلند ہوسکتی ہیں۔

Advertisement

جب کہ خلیج عرب پر سطحی ہواؤں کی حرکت جنوب مغرب سے شمال مغرب کی رفتار سے جنوبی حصے پر 10-25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارچلیں گی۔ شمالی حصے پر 10-25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب سے جنوب مشرقی کی سمت ہوائیں چلیں گی۔ اس علاقے کے سمندر میں پانی کی لہریں نصف سے ایک میٹر تک بلند ہوسکتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں