قاہرہ میں بے پروائی سے کارچلانے والا مصری ڈرائیور پولیس کے زیرِحراست!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر میں ایک مرکزی شاہراہ پر ایک کار ڈرائیور کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ راہ گیروں کی طرف سے بنائی جانے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار سڑک پرکھلے دروازے کے ساتھ بغیر کسی ضرورت کے دائیں بائیں اپنی لائن تبدیل کررہی ہے۔ اس دوران کار کی ایک ڈمپر کے ساتھ ٹکربھی ہوتی ہے جس میں کارکو پہنچنے والا نقصان بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

قاہرہ کے مشرق میں واقع قاہرہ سویز روڈ پر ایک نوجوان کار ڈرائیور کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے دیکھا گیا ہے۔ وہ سڑک پر گزرنے والی کاروں کو نظر انداز کرتے ہوئے انتہائی غیرذمے دارانہ انداز میں اپنی کارچلارہا ہے اور ایسے لگتا ہے جیسے اس کو مصروف شاہراہ پر ٹریفک کی کوئی ہوش وخبر نہیں۔

اس منظر کے بعد راہگیر حیران رہ گئے کہ ایک ٹرانسپورٹ گاڑی پیچھے سے گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اس سے گاڑی کاعقبی حصہ ٹوٹ گیا مگراس کے باوجود ڈرائیور کا بےپروائی سے یہ کھیل جاری رہا۔

عینی شاہدین نے تصدیق کی کہ پولیس کاروں نے اس کار کا پیچھا کیا اور کچھ ہی دیر میں منچلے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ پر بے پروائی سے کار چلانے والے نوجوان کےخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر کے ڈرائیونگ لائسنس ضبط کرکے ان پر گاڑی چلانے پرتاحیات پابندی عاید کی جانی چاہیے۔

اس غیر ذمے دار ڈرائیور سے متعلق مصری وزارت داخلہ کا بھی ایک بیان سامنے آیا ہے۔اس میں بتایا گیا ہے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، اس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑا اور اس کی حفاظت اور دیگر افراد کو خطرہ لاحق ہوا۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ نوجوان کے نشہ کی حالت میں ہونے کے آثار پائے گئے ہیں۔اس کار میں رولنگ سگریٹ کی دو نوٹ بکیں، آئس کریم لینے کے لیے ایک خصوصی ٹول اور ایک نامعلوم طبی دوا ملی۔ پبلک پراسیکیوشن نے ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں