پاسداران انقلاب ایران کاعراق میں ’دہشت گردوں‘کے ٹھکانوں پر توپ خانے سے حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے ہفتے کے روز عراق کے شمال میں واقع کرد علاقے میں ایران مخالف عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر توپ خانے سے حملہ کیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ شمالی عراق میں قائم’ایران مخالف دہشت گردوں کے ہیڈکوارٹرز‘کو پاسداران انقلاب نے نشانہ بنایا ہے لیکن اس نے زخمیوں یا ہلاکتوں کی کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

ایران نے مسلح ایرانی کرد باغیوں پرملک میں جاری حالیہ بدامنی میں ملوّث ہونے کا الزام عاید کیا ہے۔ایران کے شمال مغرب میں واقع علاقوں میں بالخصوص تہران میں کردخاتون مہسا امینی کے قتل کے ردعمل میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ایران کے ان علاقوں میں کردنسل کے قریباًایک کروڑ لوگ رہتے ہیں۔سرحد پارعراق کے شمالی علاقوں میں بھی کردآبادی کی اکثریت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں