سعودیہ: سر عام لڑکی پر حملہ کرنے پر 2 شہری گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں عوامی مقام پر لڑکی کو ہراساں کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہےکہ دو نوجوانوں نے ایک لڑکی پر حملہ کیا اور اسے زمین پر گرا دیا۔

ویڈیو کلپ کو ٹوئٹر کے ہیش ٹیگ ’’بنت الافلاج‘‘ پر جاری کیا گیا۔ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر پھیلنے اور صارفین کی تنقید کے بعد ریاض کی الفلج گورنری کی پولیس نے حملہ کرنے والے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان دونوں نے الفلج کی ایک گلی میں لڑکی کو دھکا دیا تو وہ زمین پر گر گئی، اس کے بعد نوجوان اسے چھوڑ کر نوجوانوں کے ایک گروپ میں شامل ہوگئے جس میں شامل افراد نے معاملے کا مشاہدہ کیا تھا۔

ویڈیو سے واضح ہوگیا کہ دونوں نوجوان اور وہ لڑکی لوگوں کے ایک بڑے گروپ کا حصہ تھے۔ اس گروپ میں شامل افراد سارا معاملہ دیکھتے رہے مگر انہوں نے ان دو نوجوانوں کی کوئی سرزنش نہیں کی بلکہ دوبارہ انہیں اپنے درمیان واپس آنے دیا۔ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا پر غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور دونوں نوجوانوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں