سعودی عرب کے محکمہ ڈاک کی جانب سے قومی دن کے موقعے پر خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے 92 قومی دن کے موقعے پر مملکت کے محکمہ ڈاک ’سبل‘ نے تین ریال مالیت کا ایک خصوصی یادگاری ٹکٹ جاری کیا ہے۔

یہ ٹکٹ شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمان آل سعود اور ان کے ساتھیوں کے ہاتھوں مملکت کے قیام اور اتحاد کی یاد میں جاری کیا گیا ہے۔ شاہ عبدالعزیز آل سعود کی کوششوں سے وجود میں آنے والے سعودی عرب کی کہانی محبت، عزت و آبرو، وطن سے وفاداری کا اٹوٹ اظہار اور تہذیبی کامیابیوں کی صورت میں دیکھی جا سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سعودے عرب کی پوسٹل کارپوریشن "سبل" نے 3 ریال کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔

اس نے 5 ریال کی مالیت میں ایک پوسٹ کارڈ بھی جاری کیا جس میں آٹھ اہم منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو مملکت کے مستقبل کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔اس پوسٹ کارڈ میں قومی وژن 2030 کی قومی شناخت قرار دیے جانے والے "نیوم" پروجیکٹ، درعیہ گیٹ پروجیکٹ، شاہین سیٹ سیٹلائٹ، قومی قابل تجدید توانائی پروگرام،امالا پروجیکٹ اور القدیہ پروگرام شامل ہیں۔

مملکت سعودی عرب کے نام پر پہلے یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجراء کی تاریخ 1352 ہجری کی ہے اور یہ ولی عہد شہزادہ سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے مینڈیٹ کے موقع پر تھا۔

یہ بات قابل غور ہے کہ سعودی پوسٹ "سبل" تقریباً 469 ڈاک اور یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرتی ہے، جنہیں وہ وقتاً فوقتاً کئی بین الاقوامی، قومی اور مذہبی مواقع، تعطیلات، حج کے موسموں، سیاحت کے موسموں اور عالمی، اسلامی اور اہم تقریبات پر جاری کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں