عراقی سفارتکار جنرل اسمبلی اجلاس میں فٹ بال میچ دیکھتے پکڑا گیا، عوام میں غصہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں سے لیک ہونے والی ایک تصویر نے عراقیوں کے غصے کو بھڑکا دیا ہے۔عراقی شہری کئے گھنٹوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک عراقی سفارتکار کی تصویر شیئر کر رہے ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب جنرل اسمبلی کا اجلاس زور و شور سے جاری ہے یہ سفارتکار لیپ ٹاپ کی سکرین پر فٹ بال میچ دیکھنے میں غرق ہوکر اپنے وطن کیلئے ہزیمت کا سامان مہیا کر رہا ہے۔

اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد عراقیوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ عراقی وزارت خارجہ نے بھی اس معاملے پر نوٹس لے لیا اور اپنے رد عمل کا اظہار کردیا۔ وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عراقی سفارتی اہلکار کی تصویر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتتے ہوئے پائے گئے ہیں، ہم یقین دلاتے ہیں کہ اس معاملہ پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔

شیئر کئے جانے والے سکرین شاٹ میں سفارت کار کے لیپ ٹاپ کی سکرین دکھائی گئی ہے جس سے واضح ہو رہا ہے کہ سفارتکار فٹ بال میچ دیکھ رہا تھا ۔ اس تصویر سے سفارتکار کی شناخت معلوم نہیں ہوتی۔

خیال رہے اس سے قبل گزشتہ اگست میں بھی اردن میں عراقی سفیر حیدر العذاری کا ایک ملتا جلتا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس وقت عراقی وزارت خارجہ نے حیدر کو بغداد طلب کرلیا تھا ۔ اس وقت حیدر کی بیوی نے تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ لبنانی اداکارہ راغب علامہ کے ساتھ نظر آئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں