عمان کی ننھی رغد نے پیرا گلائیڈنگ کےذریعے سعودی عرب کا قومی دن کیسے منایا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سلطنت عمان سے تعلق رکھنے والی ایک کم سن بچی نے سعودی عرب کے بانوے قومی دن کے موقعے پرمملکت کے ساتھ اپنی محبت کا منفرد انداز میں اظہار کیا۔

عمان کی رغد بنت خالد الکلبانی نے سب سے چھوٹے گلائیڈر کا استعمال کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی تصویرہوا میں لہرائی اور مملکت کی قیادت اور قوم کو اس موقعے پراپنی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

رغد بنت خالد نے کہا کہ میں سعودی عرب کے بادشاہ اور مملکت کی خاطر پرواز کر رہی ہوں اور میں شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر لے کر جاؤں گی۔ رغد نے بتایا کہ اس نے تقریباً ایک سال پہلےپیرا گلائیڈنگ سیکھی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں