آئمہ حرمین اورقراء کی تلاوت کے ریکارڈ کے لیے جامع ڈیجیٹیل لائبریری کے قیام کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے سربراہ اشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیزالسدیس نے ’امام‘ ویب سائٹ بنانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ایک ایسی ویب سائٹ ہوگی جس میں حرمین شریفین کے آئمہ کی تقاریر، خطبات اورقرا حضرات کی تلاوت کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔

اس اقدام کے قیام کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے حرمین شریفین میں ہونے والے خطبات اور تلاوت کی ہمہ وقت موجودگی کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے دو مقدس مساجد کے اماموں کے علمی اسباق، تقاریر اور قرات کو محفوظ کرنے اور امام الیکٹرانک ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین کے لیے دستیاب کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اس طرح زائرین کو جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھا کر تمام خدمات تک رسائی کے قابل بنانا اور حرمین شریفین کا پیغام پوری دنیا تک پہنچانا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امام کی ویب سائٹ ایک جامع ڈیجیٹل لائبریری اور یوٹیوب چینل پر مشتمل ہوگی جس میں مسجد حرام اور مسجد نبو ﷺ کے ائمہ اور مبلغین کی تمام قراءات، خطبات، اسباق اور تحریروں کا ذخیرہ موجود ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں