سعودی اثراء مرکز میں قومی دن کی تقریبات، 90 ہزار افراد نے شرکت کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شاہ عبد العزیز مرکز برائے عالمی ثقافت ۔ اثرا‘‘ میں سعودی قومی دن کی تقریبات میں جمعہ اور ہفتہ کو 90 ہزار افراد نے شرکت کی۔

اثرا میں بے مثال تقریبات اور سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ فنکارمعاذ بقنہ اور فنکارہ جوری قطان کا شاندار کنسرٹ منعقد کیا گیا تھا۔ ان کی پرفارمنس میں ’’ نغنی للوطن‘‘ یعنی ’’ہم وطن کیلئے گاتے ہیں‘‘ جیسا گانا سر فہرست رہا۔ یہ گانا اثراء مرکز کی جانب سے قومی دن کی مناسبت سے قومی گانوں اور ترانوں پر مشتمل ریلیز البم میں شامل تھا۔

سعودی زبانیں

اثراء مرکز میں مرکزی تقریب کے علاوہ 21 سے 24 ستمبرتک مختلف سرگرمیاں جاری رہیں۔ اس دوران اثراء لائبریری میں ’’ اپنی زبان میں کہو‘‘ کے عنوان سے تقریب نے آنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔

اس محفل میں شرکا نے خوب دلچسپی دکھائی۔ تقریب میں مختلف خطوں سے آئے افراد وسیع فکری اور ثقافتی نظارہ پیش کر رہے تھے۔ ہر علاقے کی زبان اپنی الگ ثقافت ، رسم و رواج اور روایات سامنے لا رہی تھی۔

عسکری موسیقی

مرکز اثرا کے پلازہ میں لوک موسیقی اور مقامی دھنوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد کا جم غفیر موجود تھا اور ہر طرف گانوں کی گونج تھی۔

چلڈرن میوزیم میں بھی منفرد سرگرمیاں بچوں کی تفریح کا سامان کر رہی تھیں۔ قومی دن کی خوشی کے اظہار میں بچوں نے بہت سے ڈیزائن بنائے۔

اس دوران اثراء گارڈنز میں عسکری موسیقی کا شو بھی پیش کیا گیا۔ سینکڑوں زائرین فوجی آرکسٹرا اور گھڑ سوار دستے کو توجہ سے دیکھ رہے تھے۔ عسکری موسیقی کے اس آئٹم کو 60 سے زیادہ فوجیوں نے پیش کیا۔

ایک بینڈ نے ڈھول بجا کر فوجی تقریب کا اعلان کیا۔ یہ تقریب مملکت کی طاقت ، اس کے وقار اور بلندیوں کی طرف اس کے سفر کی داستان پیش کر رہی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں