سعودی عرب:سرکاری گاڑی کوٹکرمارنے والی نجی گاڑی کا ڈرائیور گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

گذشتہ گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں سوشل میڈیا سائٹس پرایک ویڈیو گردش کررہی ہے۔اس میں ایک شہری کو گاڑی چلاتے ہوئے اور سائٹ سے فرار ہونے سے پہلے ایک سرکاری گاڑی کو ٹکر مارتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

اس تناظر میں، مکہ المکرمہ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم گاڑی پرپلیٹ نہیں تھی۔

ملزم کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچانے جیسی دفعات کے تحت تحقیقات کے لیے پبلک پراسیکیوشن کوبھی منتقل کردیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو پر شہریوں نے ڈرائیور کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں