حرمین شریفین آنے والوں کو بہتر سہولت کیلئے’’ منسک‘‘ پلیٹ فارم لانچ کردیا: سعودی عرب

معتمرین کیلئے بکنگ اور آمد و رفت کا طریقہ کار مزید آسان ہوجائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے پیر کے روز العربیہ سےبات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ سعودیہ نے معتمرین اور مسجد حرام اور مسجد نبوی آنے والوں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ’’منسک‘‘ پلیٹ فارم لانچ کردیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم تمام سرکاری شعبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرکے حرمین شریفین آنے والوں کے کاموں کو مزید آسان بنا دے گا۔

ویزا کے حصول کا الیکٹرانک طریقہ

انہوں نے بتایا کہ ’’ منسک‘‘ کے ذریعہ سے بیرون ملک سے آنے والے معتمرین الیکٹرانک طریقہ سے ویزا حاصل کر سکیں گے۔ پلیٹ فارم کا مقصد سعودیہ کے باہر رہنے والوں کیلئے کی دو مقدس ترین مساجد تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔

ضیوف الرحمنن سروسز کی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر توفیق نے کہا ’’ منسک‘‘ پلیٹ فارم جدید ترین ٹیکنالوجییز کو استعمال کرکے معتمرین کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ متعدد سرکاری اداروں کے ساتھ انضمام کے باعث یہ پلیٹ فارم عمرہ اور حرمین شریفین کی زیارت کو آسان کردے گا۔ اللہ کے گھر آنے والوں کو اس مقدس روحانی سفر میں زیادہ سہولیات میسر آ جائیں گی۔

مکہ اور مدینہ کیلئے نیا گیٹ وے

سعودی وزارت حج و عمرہ نے ’’منسک‘‘ پلیٹ فارم کو سعودی ٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے شروع کیا۔ مکہ اور مدینہ آنے والوں کی اس پلیٹ فارم کے ذریعہ بہتر خدمات بھی ’’ سعودی وژن 2030 ‘‘ کے پروگراموں میں سے ایک ہیں۔ یہ پلیٹ فارم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آنے والوں کیلئے نیا گیٹ وے ہے اور آنے والوں کو مختلف پیکجز فراہم کرتا ہے۔

ویزوں کا اجراء

’’منسک‘‘ پلیٹ فارم کے ذریعہ عمرہ کرنے کے خواہاں افراد کو ضروری ویزا اور پرمٹ جاری کیا جائے گا۔ یہ بکنگ الیکٹرانک طریقہ سے ہوگی۔ پلیٹ فارم کے ذریعہ دیگر خدمات کی ایک رینج بھی مہیا کی جارہی ہے جن میں مربوط نقشے ، مختلف سرگرمیوں کیلئے کیلنڈرز، مختلف زبانوں میں ہدایاتخ صحت سےمتعلق معلومات اور خدمات شامل ہیں۔ یہ پلیٹ فارم زائرین کیلئے ایک ڈیجیٹل گائیڈ کا کام دے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پہلے سے موجود ’’ مقام‘‘ پلیٹ فارم بھی اس وقت تک کام کرتا رہے گا جب تک یہ یقین دہانی نہ کرلی جائے گی کہ اس کی تمام سہولیات ’’منسک‘‘ پلیٹ فارم پر منتقل ہوگئی ہیں۔

جدید ترین ٹیکنالوجی

دوسری طرف سعودی وزیر سیاحت اور سعودی ٹورازم اتھارٹی کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز احمد بن عقیل الخطیب نے کہا ’’منسک‘‘ پلیٹ فارم اتھارٹی اور وزارت کے درمیان تعاون کے فریم ورک کے تحت آتا ہے۔ اس کا مقصد جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے عمرہ کیلئے اور اللہ کے گھر کی زیارت کیلئے آنے والوں کے کاموں کوآسان بنانا اور انہیں بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں