امارات اور اومان کے درمیان ریل معاہدے پر دستخط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات اور اومان کے درمیان تیز رفتار ریل رابطہ قائم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ اس معاہدے پر دستخط متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے سرکاری دورے کے دوسرے کے موقع پر کیے گئے ہیں۔

معاہدے کے مطابق مسافر ٹرین ابو ظہبی کو سوہار سے جوڑ دے گی۔ سوہار مسقط سے کے شمال میں ایک ساحلی شہر ہے۔ یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ اومان اور امارات کے درمیان اس ریل سسٹم کو چلانے کے لیے ایک مشترکہ کمپنی بنائی جائے گی۔ یہ کمپنی اومان ریل اور اتحاد ریل دونوں مل کر قائم کریں گی۔

یو اے کے صدر محمد بن زاید آل نہیان اور اومان کے سلطان ہیثم بن طارق کی  ملاقات کا ایک  منظر۔
یو اے کے صدر محمد بن زاید آل نہیان اور اومان کے سلطان ہیثم بن طارق کی ملاقات کا ایک منظر۔

اس نئے ریل منصوبے کے تحت ہی متحدہ عرب امارات کے موجودہ ریل سسٹم کو سوہار بندرگاہ تک فریٹ ریل سسٹم سے مربوط کیا جائے گا۔ اتحاد ریل کے چیف ایگزیکٹو شادی ملک نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا' یہ معاہدہ ایک سٹریٹجک منصوبے کا روڈ میپ ہے، یہ ایک قابل عمل اور طویل مدتی منصوبہ ہے جس کے نتائج اور فوائد دوررس ہوں گے۔ منصوبے کے نتیجے میں دو طرفہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔'

وزیر ٹرانسپورٹ ، کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سعید بن حمود الموالی کا اس بارے میں کہنا تھا ' ریل منصوبہ امارات اور اومان کے درمیان سٹریٹجک اہمیت کا منصوبہ ہے۔ دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کی نئی جہتیں کھلیں گی۔ اس کے ذریعے سفر کے روابط مضبط ہوں گے، تجارت میں ترقی ہو گی اور برآمدات و درآمدات میں آسانی ہو گی۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں