سعودی عرب میں خواتین کی پہلی سائیکلنگ لیگ کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں سائیکلنگ فیڈریشن نے فیڈریشن فار ویمن لیگ کے اپنے پہلے ایڈیشن کا آغاز کیا ہے۔ یہ ایک ایسا اقدام ہےجو فیڈریشن کی جانب سے خواتین کے کھیلوں کے سپورٹ پروگرام کے فریم ورک کے اندر مقرر کردہ ٹائم پلان کے اندر آتا ہے۔

ویمن لیگ کا آغاز 14 اکتوبر سے ہوگا اور مقابلوں میں 7 لیگ ریس، کنگڈم چیمپیئن کی ریس (انفرادئی) گھڑی کے خلاف اور کنگڈم کی چیمپیئن ریس (جنرل سنگلز) شامل ہوں گی۔ریسوں کا کل فاصلہ 625 کلومیٹر ہوگا جو مملکت کے 7 مختلف علاقوں میں منعقد کی جائیں گی۔

اپنی طرف سےسعودی سائیکلنگ فیڈریشن میں خواتین کی کمیٹی کی سربراہ شہزادی مشعل بنت فیصل نے کہا کہ یہ اعلان خواتین کے سائیکلنگ کے سفرکا ایک اہم لمحہ ہے۔ انہوں نےکہا کہ مملکت میں پہلی باضابطہ لیگ کا آغاز خواتین کو کھیلوں میں با اختیار بنانے کی مساعی میں شامل ہے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ ٹیکنیکل کمیٹی نے ٹائم ٹیبل کے لیے تمام قواعد و ضوابط کی تیاری مکمل کر لی ہے۔سعودی سائیکلنگ ٹریک میں اس ورژن کی اہمیت کے پیش نظر کمیٹیوں کی جانب سے ان پر عمل درآمد کرنے اور ان کی پابندی کرنے کی خواہش پر زور دیا۔ انہوں نے وزیر کھیل اور کھیل فیڈریشن سعودی اولمپک کمیٹی صدرشہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل کی لامحدود حمایت پران کا شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں