سعودی وزارت دفاع نے خود کفالت کا ہدف پندرہ فیصد تک حاصل کرلیا:محمد بن سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ مملکت سعودیہ نے دفاعی شعبے میں اپنی خود کفالت کو دو فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصد کر لیا ہے۔ یہ بات انہوں نے وزارت دفاع کے دورے کے بعد کہی ہے۔ ولی عہد کے مطابق وزیر دفاع شہزادہ کالد بن سلمان کے زیر قیادت سعودی دفاعی خود کفالت کا ہدف پچاس فیصد ہے۔ جسے وزیر دفاع بہت تھوڑے عرصے میں دو فیصد سے پندرہ فیصد تک لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر ولی عہد سے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور وزارت کے دوسرے اعلی حکام نے ملاقات کی اور انہیں وزارت میں جاری زیر عمل منصوبوں کے بارے میں بریف کیا ۔

اس موقع پر ولی عہد نے وازرت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا وزیر دفاع نے جس طرح دفاعی خود کفالت کی سطح پندرہ فیسد کر لی ہے اسی طرح پچاس فیصد تک کا ہدف بھی جلد پورا کر لیا جائے گا۔ '

دریں اثنا شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے ایک تویت کے ذریعے کہا ہے کہ ان کی بطور وزیر دفاع تعیناتی ان کے لیے بڑے اعزا ز کی بات ہے۔ جب سے ولی عہد نے مملکت کی قیادت سنبھالی ہے وزارت دفاع کو خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ولی عہد براہ راست چیزوں کا فالو اپ کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے دفاعی شعبے میں تیزی سے نتائج آرہے ہیں۔'

وزیر دفاع نے مزید کہا ' ہم ولی عہد کے راستےپر چلتے ہوئے وزارت دفاع کی صلاحیت میں اور اضافہ کریں گے۔ اسے ایک جدید ادارہ بنایا جائے گا اور پیشہ ورانہ قوت و اہلیت کو بڑھاتے رہیں گے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں