تربوز کے اندرمنشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی نارکوٹکس کنٹرول کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے سرکاری ترجمان میجر محمد النجیدی نے بدھ کے روز انکشاف کیا کہ مملکت اور اس کے نوجوانوں کی سلامتی کوتباہ کرنے والی منشیات کی سمگلنگ اور فروغ دینے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کے دوران 765,000 ایمفیٹامائن ضبط کی گئی۔

منشیات کی یہ کھیپ ریاض میں تربوز کی کھیپ کے اندر چھپائی گئی تھی جو گولیوں کی شکل میں تربوز کے دانوں کو کاٹ کران کے اندر رکھی گئی تھی۔ پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ملزمان میں 3 شامی اور دوسعودی شہری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہےاور ان کے خلاف ابتدائی قانونی اقدامات کیے گئے ہیں، اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں