خالد بن سلمان کی سیاسی حل کے لیے یمنی لیڈرشپ کونسل کے اقدامات کی حمایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے چیئرمین رشاد العلیمی نے سعودی عرب کے اپنے نجی دورے کے دوران بدھ کو سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کا ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق وزیر دفاع نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا پیغام یمنی صدارتی قیادت کے چیئرمین تک پہنچایا۔ اس پیغام میں خادم حرمین شریفین نے جمہوریہ یمن کی قیادت اور عوام کی خوش حالی اور ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقعے پریمنی قیادت نے شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کیے جانے پرانہیں مبارک باد پیش کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے یمن میں سلامتی، استحکام اور امن کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا۔ یمنی میدان میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، اس کے علاوہ یمنی عوام کے لیے انسانی اور ترقیاتی امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے یمن اور سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات اور دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر بات کی۔

سعودی وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ مملکت کی قیادت میں قائم عرب اتحاد جمہوریہ یمن کی صدارتی کمانڈ کونسل کی حمایت کرتا ہے اور یمن میں سلامتی، امن اور استحکام لانے اور یمنی بحران کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کونسل کے مثبت اقدامات کوآگے بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں