سعودی عرب اور امارات گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سر فہرست

بے شمار شعبوں میں دونوں مملکتوں کو منفرد اعزاز مل گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے گینیز ورلڈ ریکارڈ میں کئی ملک کو پچھاڑ دیا ہے۔ یہ عالمی ریکارڈ 3 ڈی لیبز اور لیگو کے حوالے سے اور دنیا کی سب سے بڑی عکسی عمارت کی وجہ سے قائم کیا گیا ہے۔

بلند ترین عکسی عمارت پر لائیو سٹریم ویڈیو اور پہلی بار 3ڈی پرنٹد لیب کی وجہ سے سعودی عرب اور عرب امارات نے دنیا میں ایک سال کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیے رھیں۔

گینیز بک ریکارڈ نے عرب دنیا کے حوالے سے اپنے ریکارڈز کا اعلان کیا ہے اور 2023 میں سعودی عرب اور عرب امارات کو ان کے غیر معمولی کارناموں کی وجہ سے سب سے اوپر دکھایا ہے۔

گینیز بک ریکارڈ کے مطابق پچھلے سال دنیا بھر سے چالیس ہزار درخواستیں موصول ہوئیں کہ انہیں گینیز بک ریکارڈ کے مقابلے میں شریک کیا جائے۔ ان میں مشرق وسطیٰ سے متعلق ممالک بھی شامل تھے۔

سعودی ہلال احمر کو گنیز ریکارڈ سرٹیفیکیٹ ملنے کا منظر۔
سعودی ہلال احمر کو گنیز ریکارڈ سرٹیفیکیٹ ملنے کا منظر۔

اس میں سعودی عرب سب سے زیادہ ریکارڈز کے حوالے سے اوپر رہا، ان ریکارڈز میں ان میں سب سے چمکدار معلق زیورات، سعودی موٹرز کی طرف سے سب سے بڑی لیگو فارمولا 1 کار اور ایل ای ڈی کی سب سے زیادہ لائٹس کی نمائش شامل تھی۔ علاوہ ازیں مکہ ٹاور، جدہ کا طویل ترین لائٹ ہاوس وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔

اسپیشل ایتھلیٹ دارین باربر کو گنیز سرٹیفیکیٹ ملنے کا منظر۔
اسپیشل ایتھلیٹ دارین باربر کو گنیز سرٹیفیکیٹ ملنے کا منظر۔

اسی طرح امارات کی طرف سے بھی انسانی بنیادوں پر بہت سے نئے ریکارڈ قائم کرنے والے اقدامات کیا گئے ہیں۔ ان میں شیخ محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹو اور بین الاعرب انیشیٹوز بھی شامل ہیں۔

جمناسٹ ایوب طوبے نے 30 سیکنڈز میں ایک ٹانگ پر الٹی چھلانگ لگانے کا ریکارڈ بنایا۔
جمناسٹ ایوب طوبے نے 30 سیکنڈز میں ایک ٹانگ پر الٹی چھلانگ لگانے کا ریکارڈ بنایا۔

نیز حسن سلیمان کی طرف سے سب سے طویل لائیو سٹریم ویڈیو، امارات ہلال احمر کی طرف سے علاج اور کینسر کے خلاف کام کرنے والی سوسائٹی کی طرف سے آگاہی مہم ے لیے بنائی گئی سب سے بڑی ربن ۔۔ مزید کئی ایسے ریکارڈ جو سعودی عرب اور امارات کے ہاتھ آئے کسی اور نے اس میں ان کا مقابلہ نہیں کیا ہے۔

ابراہیم صادق کا دو منٹ میں سات ایم اینڈ ایم ایک دوسرے پر بیلنس کرنے ریکارڈ
ابراہیم صادق کا دو منٹ میں سات ایم اینڈ ایم ایک دوسرے پر بیلنس کرنے ریکارڈ
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں