3 کاروں کو آگ لگانے والی کی ویڈیو وائرل، سعودی ہوگئے ناراض

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں شہری تین کاروں کو آگ لگا کر فرار ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کلپ نے سعودی شہریوں کو چونکا کر رکھ دیا۔ لوگوں نے حیران ہوکر ویڈیو پر مختلف تبصرے شروع کردئیے۔ دارالحکومت ریاض میں پیش آنے والا یہ واقعہ سعودیوں کی سخت ناراضی کا بھی سبب بن گیا۔

گشت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں نے آگ لگانے والے شہری کو حراست میں لے لیا۔ ویڈیو میں اس شخص کو دیکھا گیا تھا کہ اس نے ریاض کے مشرق میں ایک گھر کے سامنے 3 گاڑیوں کو آتش گیر مادہ انڈیل کر آگ لگادی۔ تاہم اس نے گاڑیوں کو الگ سے کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیوں کو نذر آتش کرکے یہ شخص فرار ہو رہا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے آنے والے بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ اس شہری کے اپنے ایک بیٹے کے ساتھ شدید اختلافات تھے جس کے باعث اس نے گاڑیوں کو آگ لگائی۔ پولیس نے اس کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف تمام ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں