ہنگاموں کی سازش کرنے پر 9 غیر ملکی گرفتار کر لیے گئے: ایرانی انٹیلی جنس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی انٹیلی جنس کے ادارے نے نو غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان گرفتار کیے گئے غیر ملکیوں میں جرمنی، پولینڈ، فرانس، ہالینڈ اور سویڈن کے شہری شامل ہیں۔

ایرانی انٹیلی جنس کے مطابق یہ غیر ملکی ایران میں بد امنی پھیلانے کے حالیہ واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں اس وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

ایرنی حکام کا کہناہے کہ ایک ایرانی خاتون کی پولیس حراست کے دوران موت واقع ہونے کے بعد یہ لوگ یہ غیر ملکی افراد بد امنی کی سازش کرتے ہوئے پائے گئے۔ حالیہ ہنگاموں کے پیچھے ان کا کردار پایا گیا۔

اس لیے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ تاہم فوری طور پر ان افراد کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ان غیر ملکی شہریوں کی گرفتاریاں کہاں سے کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں