قتل وغارت گری کے واقعات ۔ ٹریولنگ ایجنٹس نے مغربی کنارے کے سفرکے لیے انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی فوج کے جاری آپریشنز کے نتیجے میں مغربی کنارے میں ہونےوالے والے حالیہ واقعات کے پیش نظرسفری لوازمات اور سہولیات کا اہتمام کرنے والی کمپنیوں نے اسرائیلی اور فلسطینی مسافروں کو انتباہ کیا ہے کہ ان علاقوں کے سفر سے پہلے اپنی حکومتوں سے تصدیق کر لیا کریں۔

ٹریولنگ کمپنیوں نے ان علاقوں کو 'کانفلکٹ زون ' کا نام دیاہے اور کہا ہے کہ ان علاقوں میں جانے سے پہلے اپنی حکومتوں کی طرف سے جاری کردہ سفری ہدایات کو دیکھ لیا کریں۔

ٹریول کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر مغربی کنارے میں فلسطینی آبادی والے علاقوں کے علاوہ یہودی بستیوں میں رہائش چاہنے والوں کو بھی اسی طرح کا مشورہ دیا ہے۔

یہ ضرورت اس لیے محسوس کی گئی ہے کہ آئے روز میں تقریبا ہر روز چھاپوں ، جھڑپوں اور فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آتی رہتی ہیں۔

بتایا گیا ہے اس طرح کا انتباہ مشرقی یروشلم، گولان کی پہاڑیوں وغیرہ کے حوالے سے نہیں ہے۔ نہ ہی ان علاقوں کی پراپرٹیز کےحوالے سے ہے۔ کیونکہ فلسطننیوں کی زیادہ ہلاکتوں آجکل اسی مغربی کنارے سے آرہی ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق ان انتباہات کا اہتمام اس لیے کیا گیا ہے تاکہ سفر کے خواہش مند سفر سے پہلے اپنی منزل کے بارے میں اپ ڈیٹ ہوں اور وہ سفر کا فیصلہ کرنے میں ضروری احتیاطیں کر سکیں۔ مغربی کنارے میں آنے جانے والوں کے لیے یہ انتباہ جاری کرنے کی ہیومن رائٹس واچ کی طرف سے پذیرائی کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں