بحرین کے العسومی عرب پارلیمان صدر برقرار، سعودیہ کے قحطاني نائب منتخب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عرب لیگ کی قانون ساز باڈی عرب پارلیمنٹ نے بحرین کے عادل بن عبدالرحمن العسومی کو دوسری مدت کے لیے پارلیمنٹ کا سپیکر منتخب کر لیا اور سعودی هزاع قحطاني کو عرب پارلیمنٹ کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔

عرب لیگ کے صدر دفتر میں عرب پارلیمنٹ کی صدارت کیلئے انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ بحرین کے العسومی نے 66 میں سے 51 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی۔

اپنی فتح کے اعلان کے فوراً بعد العسومی نے کہا کہ وہ عرب ایکشن سسٹم کے قانون ساز اور نگران بازو کے طور پر عرب ایکشن سسٹم میں عرب پارلیمنٹ کی پوزیشن مستحکم بنانے کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ عرب پارلیمنٹ کو مزید فعال بنانے کی جدو جہد جاری رہے گی۔

العسومی نے کہا کہ عرب پارلیمان موثر سفارت کاری کے ذریعے تمام عالمی فورمز پر عرب قوم کے دفاع کیلئے اپنا کام پوری طاقت سے جاری رکھے گی۔ عرب پارلیمنٹ ایک باوقار زندگی کی عرب عوام کی امنگوں کے حصول کے لیے مشترکہ عرب اقدام کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں